راجستھان سے سونیا گاندھی بنیں راجیہ سبھا کی رکن، مدھیہ پردیش سے پانچوں امیدوار بلامقابلہ منتخب

0
راجستھان سے سونیا گاندھی بنیں راجیہ سبھا کی رکن، مدھیہ پردیش سے پانچوں امیدوار بلامقابلہ منتخب
راجستھان سے سونیا گاندھی بنیں راجیہ سبھا کی رکن، مدھیہ پردیش سے پانچوں امیدوار بلامقابلہ منتخب

جے پور/ بھوپال (ایجنسیاں): راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات 2024 کیلئے 3 سیٹوں پر 3 امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ اسمبلی میں راجستھان اسمبلی کے پرنسپل سیکریٹری اور راجیہ سبھا کے ریٹرننگ آفیسر مہاویر پرساد شرما نے بی جے پی کے امیدواروں چننی لال گراسیا اور مدن راٹھور اور انڈین نیشنل کانگریس کی امیدوار سونیا گاندھی کو منتخب قرار دیا۔سونیا گاندھی کی جانب سے ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ان کے انتخاب کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ اکثریت کے حساب سے یہاں الیکشن بلامقابلہ ہونا یقینی تھا۔ سونیا گاندھی اب تک لوک سبھا الیکشن لڑ کر ہی پارلیمنٹ پہنچی تھیں، یہ پہلا موقع ہے جب وہ راجیہ سبھا جا رہی ہیں۔

انہوں نے راجستھان سے راجیہ سبھا رکن کے طور پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جگہ لی ہے۔ بی جے پی نے اپنے سابق ارکان اسمبلی کو راجیہ سبھا بھیجا ہے۔ ان میں چننی لال گراسیا ایس ٹی سے اور مدن راٹھوڑ او بی سی سے آتے ہیں۔
دوسری جانب مدھیہ پردیش کے پانچوں امیدواروں کو آج راجیہ سبھا انتخابات کیلئے بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔راجیہ سبھا انتخابات کیلئے مقرر کردہ ریٹرننگ افسر سے موصولہ اطلاع کے مطابق بی جے پی کے 4 امیدوار،مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مروگن، امیش ناتھ مہاراج، بنسی لال گجر اور محترمہ مایا نرولیا اور کانگریس کے ایک امیدوار اشوک سنگھ کو آج سہ پہر بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت آج سہ پہر 3بجے مقرر کیا گیا تھا۔ اس ڈیڈ لائن کے بعد دونوں جماعتوں کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کے ارکان کی تعداد کی بنیاد پر 4 سیٹیں بی جے پی اور ایک دوسری سیٹ کانگریس کے حصے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویراٹ کوہلی کے گھر نئے مہمان کی آمد، انوشکا شرما نے بیٹے کو جنم دیا

230رکنی اسمبلی میں بی جے پی کے 163اور کانگریس کے 66ایم ایل اے ہیں۔ ایک اور ایم ایل اے کملیش ڈوڈیار نے بھارت آدیواسی پارٹی کے بینر تلے سیلانہ اسمبلی سیٹ سے الیکشن جیتا ہے۔مدھیہ پردیش سے بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اجے پرتاپ سنگھ، کیلاش سونی، دھرمیندر پردھان اور ڈاکٹر ایل مروگن کی میعاد 2اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی راجمنی پٹیل بھی 02اپریل کو اپنی میعاد پوری کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS