ویراٹ کوہلی کے گھر نئے مہمان کی آمد، انوشکا شرما نے بیٹے کو جنم دیا

0
ویراٹ کوہلی کے گھر نئے مہمان کی آمد، انوشکا شرما نے بیٹے کو جنم دیا
ویراٹ کوہلی کے گھر نئے مہمان کی آمد، انوشکا شرما نے بیٹے کو جنم دیا

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کے گھر میں نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ کنگ کوہلی ایک بار پھر باپ بن گئے ہیں۔ سابق کپتان نے یہ اطلاع منگل کو اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ بلے باز ویراٹ کوہلی نے اپنے انسٹرا گرام ہینڈل سے بتایا کہ 15 فروری کو ان کی اہلیہ نے بیٹے کو جنم دیا، جس کا نام ‘اکے’ رکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ویراٹ کوہلی نے انسٹراگرام پر لکھا “ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ 15 فروری کو، ہم نے اپنے بیٹے اکے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کا اس دنیا میں خیرمقدم کیا۔ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کے آشیرواد اور نیک خواہشات کے خواہاں ہیں۔” ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں۔ ہماری رازداری کا احترام کرنا۔”

یہ بھی پڑھیں: سرفراز کی بلے بازی سے خوش ہو کر آنند مہندرا نے کر دیا بڑا اعلان

وراٹ فی الحال ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس سیریز سے چھٹی لے لی ہے۔ ویراٹ کوہلی نے 2017 میں انوشکا شرما سے شادی کی۔ 2021 میں دونوں نے ایک خوبصورت بیٹی کو جنم دیا۔ ویرات اور انوشکا کی بیٹی کا نام وامیکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS