گھریلورسوئی گیس کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے صارفین پریشان

0

محمد غفران آفریدی
نئی دہلی (ایس این بی) : پچھلے کچھ سالوں میںہر چیز کے داموں پربے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ، دراصل پیٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس ، سرسوں کا تیل ، دودھ ودیگر کھا نے، پینے کی اشیاکی قیمتوں میںزبردست اضافہ سے عوام شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔گزشتہ دنوںرسوئی گیس کے دام 50روپئے بڑھادئے گئے ، وہیں پیٹرول، سی این جی کی قیمتیںبھی روزانہ بڑھتی جارہی ہیں،جسکے سبب تمام کھا نے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے سینئر لیڈرمحمد عبید خان نے مرکزی حکومت کو مہنگائی کیلئے مورد الزام ٹھہرایااور کہاکہ ان دنوں آسمان چھوتی سبزی وپھل کی قیمتوںسے عوام فاقہ کشی کر نے پر مجبور ہیں ،جبکہ حکومت کو شہریوں کی پریشانیوںسے کوئی لینادینا نہیں ہے ، بلکہ سیاسی روٹیاںسینک رہی ہے نیزعوام کے دکھ دردمیںصرف وزیر اعظم میڈیا میں آکر زبانی خرچ کرتے ہیں کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جاتا ہے ۔عبید خان نے افسوس کے ساتھ کہاکہ 70برس میںایسی سرکار اقتدار میں آئی ہے جس کو ملک کے غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ،ایسے میں سرکار سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کم کر نے کو لیکر ایک مکمل پالیسی تیار کرنی چائیے تا کہ لوگوں کوجلد از جلد مہنگائی سے نجات مل سکے۔مومن کا نفرنس دہلی کے کنوینر الحاج محمد عمران انصاری نے سرکار کے تئیںزبردست ناراضگی کے ساتھ کہاکہ مرکزی سرکار کاکنٹرول ختم ہو نے کے بعدسے ہی پیٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں دن دبدن بڑھتی جارہی ہیں،کیو نکہ سبھی اداروںکو مختلف کمپنیوں پرٹھیکا دے دیاہے،البتہ اب یہ تمام خوردنی اشیاکی قیمتیںکہاںجاکر روکیں گی اسکا جواب دینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے ،وہیں پچھلے کچھ ماہ میں10روپئے سے زائدپیٹرول مہنگاکردیا ہے اورگزشتہ دنوںایل پی جی گیس،ڈیزل سمیت تمام ضروری چیزیںبے پناہ مہنگی ہوگئی ہیں ، جس سے غریب آدمی سخت پریشانی میں مبتلا ہے،ایسے تشویش بھرے حالات میں سرکار کو خصوصی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔عمران انصاری نے سرکارسے خوردنی اشیا کے داموں کومرکزی سرکارسے فوری کنٹرول کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی کی ضرورت ہے ،تاکہ ایک عام انسان کی زندگی پرسکون گزر سکے ،کیو نکہ مسلسل کھانے پینے کی بڑھتی قیمتوں سے غریب طبقہ بری طرح سے پریشان حال ہے۔ کل ہند جمعیۃ القریش کے ذمہ دار الحاج محمد سلیم احمد قریشی نے کہاکہ روز برو مہنگائی کر کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کرپوری طرح سے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایاجارہا ہے ، جس سے عوامی سطح پر زبردست پریشانیوں کا سامنا ہے اور لوگوں کے حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں،وہیںشہریوںکوہندو- مسلم کے درمیان نفرت وانتشار کرکے فساد وتشدد میں الجھا کرسرکار مسلسل تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے ، جس پر سبھی عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سوشل ورکرسید منیر عظمت نے مرکزی حکومت کے تئیں بیحد ناراضگی کے ساتھ کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو نے کااثرا ایک عام گھر کی ضروری اشیا پر پڑتا ہے اور سیدھے طور سے کہاجائے تو گھر کے کچن کاذائقہ بڑھتی مہنگائی نے خراب کردیاہے،لہذا حال فی الحال مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو افرا تفری مچنے کاخدشہ ہے، کیو نکہ تیل ، آٹا، دالیں ،چاول سمیت تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں ،البتہ موجودہ حکومت نے سرمایہ داروں سے سوداکر لیا ہے ،جسکے نتیجے میںغریبوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیاہے ۔مشہورانسانی حقوق کارکن حاجی محمد شکیل احمد کا کہناتھا کہ موجودہ سرکار کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب شہری پریشانیوں سے دوچار ہیں ،جبکہ سرکارکوشہری خصوصی طورسے متوسط طبقہ اور غریب عوام کا خیال کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکوپہلی طرح سے اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے مرکزی حکومت جوٹیکس وصول کررہی ہے اسکو ختم کرے، نیزصوبائی حکومتوں کو بھی اپنا ٹیکس معاف کر نے کا حکم دے،جس سے عوام کو بڑھتی مہنگائی معمولی راحت مل سکے ، کیو نکہ پیٹرول کے دام بڑھنے سے سرسوں کا تیل قریب دوسو روپئے اور ریفائنڈ آئل بھی دو سو روپئے کے قریب بک رہا ہے،اسی طرح تمام طرح کی دالوں کے دام میں بھی بے پناہ اضافہ کر دیاہے،وہیں پھل وسبزی کی قیمتیں بھی آسمان چھورہی ہیں۔سماجی خدمتگارمحمد ثمرنے بتایا کہ تمام خوردنی اشیا کی بڑھتی قیمتوں سے تو پہلے ہی پریشان تھے اوراب ایک بار پھر گیس کے داموں میں اضافہ نے لوگوں کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان دوسری چیزوںمیں کٹوتی کرکے پیسہ بچا سکتا ہے لیکن پیٹ ایک ایسے چیز ہے جو کھانے کے بغیر نہیں رہ سکتا ،البتہ پہلے گیس سبسڈی ختم کی گئی اور اب گیس کی قیمت بڑھا کر لوگوں کی جیب پرڈاکا ڈالا جا رہا ہے،وہیںروز بروز پیٹرول وڈیزل کے بڑھتی قیمتوںنے عوام کورُلادیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS