بٹلہ ہاؤس امام باڑہ کے پیچھے خستہ حال گلیوںاور سڑکوں سے عوام ناراض

0

نئی دہلی ( ایس این بی) :مقامی ایم ایل اے اور کونسلر کی بے توجہی کے سبب بٹلہ ہاؤس کے پاس واقع امام باڑہ کے پیچھے سڑکوں اور گلیوں کی خستہ حالی سے عوام بے حدپریشان ہیں، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرو مرمت نہ ہونے سے مقامی ایم ایل اے امانت اللہ کے تئیں لوگوں میںسخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق بٹلہ ہاؤس امام باڑہ کے اطراف میں نالیوں کے جام ہونے اور سڑک پر پانی بھرجانے کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔برسوں سے سڑک کی مرمت نہیں ہونے کی وجہ سے بڑے بڑے گڈھے بنے ہوئے ہیں، یہی نہیں بیشتر سڑکوں اور گلیوں میں کئی مہینے سے نالا جام ہونے کی وجہ سے گندہ پانی اور کیچر بھرا ہوا ہے جوراہگیروموٹر سائیکل سواروں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ،نیز گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ نہ ہو نے کے سبب رات کو تاریکی پھیلی ہوئی رہتی ہے۔ صفائی اور ستھرائی پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، ملازمین کے منظم انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میں کوڑوں کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ علاقے میں بجلی کی تاروں کے بے ترتیب جالوں سے بھی عوام نالاں ہیں، ہر وقت شارٹ سرکٹ ہونے کاخدشہ لگارہتا ہے ۔مذکورہ تمام شکایتیں مقامی ایم ایل اے اور کونسلرکو بارہا کی گئی ہے ،اس کے باوجود انہوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا یاہے۔ مقامی ایم ایل اے اور کونسلر کی عدم توجہی کے سبب عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS