گھریلو پرواز پھر سے شروع کرنے کے بعد چھ لاکھ نے سفر کیا

0

نئی دہلی: باقاعدہ گھریلو پرواز طیارہ سروس 25مئی کو پھر سے شرو ع ہونے کے بعد سنیچر تک چھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے  فضائی سفر کیا ہے۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ پھر سے پروازیں شروع ہونے کے بعد پہلے 13دنوں میں چھ جون تک تقریباً سات ہزار پروازیں چلیں اور جن میں سے چھ لاکھ سے زیادہ مسافر اپنی منزل تک پہنچے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنیچر کو 674پروازوں میں 65,080لوگو نے سفر کیا جو ان 13دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔کووڈ۔19وبا کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے 25مارچ سے ملک میں گھریلو پروازوں کی سروس پر روک لگا دی تھی۔ بین الاقوامی پروازیں 22مارچ سے ہی بند ہیں۔ مرکزی حکومت نے نئی رہنما ہدایات کے ساتھ 25مئی سے ایک تہائی گھریلو مسافر پروازوں کو چلانے کی اجازت دی ہے۔اس سے پہلے پانچ جون کو ریکارڈ 697پروازیں چلیں جن سے 64,500مسافر اپنی منزل تک پہنچے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS