یوکرین کی صورتحال تشویشناک:چیلسی ایف سی

0
Sportbible

لندن(یو این ائی) انگلش پریمئر لیگ کلب چیلسی ایف سی نے یوکرین کی صورتحال کو تشویشناک اور تباہ کن قرار دیا ہے ۔ کلب نے ایک بیان میں کہا کہ چیلسی ایف کی دعائیں یوکرین میں تمام کے ساتھ ہیں۔ کلب میں ہر کوئی امن کے لئے پرارتھنا کررہا ہے ۔اس ہفتہ کی شروعات میں کلب کے مالک اور روس میں پیدا ہوئے رومن ابرومووچ نے اعلان کیا کہ وہ چیلسی کے چیریٹبل فاونڈیشن کے ٹرسٹیوں کو کلب کے انتظامات اور دیکھ بھال کی ذمہ داری دے رہے ہیں۔ ابرومووچ نے ایک بیان میں کہا کہ چیلسی ایف سی کے اپنی تقریباً 20برس کی ملکیت کے دوران میں نے ہمیشہ کلب کے سرپرست کے طورپر اپنا کردار دیکھا ہے ۔میں نے ہمیشہ کلب کے بہترین مفاد کے ساتھ فیصلے کئے ہیں۔میں ان اقدارکے لئے پرعزم ہوں۔ اس لئے میں آج چیلسی کے چیریٹبل فاونڈیشن کے ٹرسٹیوں کو چیلسی ایف سی کے انتظامات اور دیکھ بھال سونپ رہا ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS