ہندستان اور کمبوڈیا کے تھنک ٹینک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

0

نام پنہ :(یواین آئی) ہندوستان اور کمبوڈیا کے نوجوانوں، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں کے درمیان بات چیت اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے باہمی مفاہمت کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے دو سرکردہ تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن اور ایشین ویژن انسٹی ٹیوٹ نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ہندوستان کے آزاد تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن اور کمبوڈیا کے آزاد تھنک ٹینک ایشین وژن انسٹی ٹیوٹ کے درمیان یہاں منعقد 19ویں انڈیا آسیان چوٹی کانفرنس کے موقع پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہے۔ یہ پالیسی ساز ادارے جیو پولیٹیکل اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے مختلف موضوعات پر باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔
ان کا ماننا ہے کہ ہند بحرالکاہل کے خطے میں سیاسی اور معاشی شعبہ میں ہلچل کے اس وقت باہمی افہام و تفہیم اور علم کو بڑھانے کے سوا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ اس ایم او یو سے دونوں ممالک کے نوجوان، ماہرین تعلیم اور پالیسی ساز دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کام کر سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS