ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان 4 اہم معاہدوں پر دستخط

0
ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

نئی دہلی (ایجنسیاں): ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان رشتوں میں دن بہ دن مضبوطی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ رشتہ گزشتہ روز مزید مضبوط ہوا جب ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان 4 اہم معاہدوں پر دستخط کیا گیا۔ دراصل ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو اے ای صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان منگل کے روز احمد آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران ہی دونوں ممالک کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم اور یو اے ای صدر کے درمیان گزشتہ سات ماہ سے بھی کم وقت میں یہ چوتھی ملاقات ہے۔ محمد بن زاید النہیان دسویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے مہمانِ خصوصی ہیں اور وہ 9 جنوری کو اس میں شرکت کیلئے گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ پر پہنچے۔ وہاں پی ایم مودی نے ان کا استقبال کیا اور پھر دونوں لیڈران نے بوقت شام ایک روڈ شو میں شرکت بھی کی۔ بہرحال، ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان چار معاہدوں پر ہوئے دستخط سے متعلق جانکاری وزارت خارجہ کے ترجمان رندیپ جیسوال نے دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وسیع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے مودی نے گاندھی نگر میں یو اے ای کے صدر کے ساتھ گرمجوشی سے تبادلہ خیال کیا۔ 7 ماہ سے بھی کم وقت میں چوتھی ملاقات کے دوران دونوں لیڈران نے تیزی سے بدل رہی ہندوستان- یو اے ای شراکت داری کی تعریف کی اور مشترکہ و خوشحال مستقبل کیلئے اپنے عزائم کو دہرایا۔

مزید پڑھیں: عمرخالد کی درخواست ضمانت پر 24جنوری کو سماعت

جیسوال نے اس تعلق سے ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں ہندوستان-یو اے ای کے درمیان ہوئے معاہدوں سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی شعبہ، اختراعی صحت دیکھ بھال پروجیکٹس، فوڈ پارک ڈیولپمنٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق معاہدہ طے پایا ہے۔ ساتھ ہی ایک معاہدہ گجرات سرکار و دبئی واقع کثیر ملکی لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کے درمیان ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS