عمرخالد کی درخواست ضمانت پر 24جنوری کو سماعت

0
عمرخالد کی درخواست ضمانت پر 24جنوری کو سماعت
عمرخالد کی درخواست ضمانت پر 24جنوری کو سماعت

نئی دہلی(ایجنسیاں): سپریم کورٹ نے بدھ کے روز غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (یو اے پی اے) کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی متعدد عرضیوں پر سماعت ملتوی کرنے پر اپنا اعتراض ظاہر کیا، جس میں جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست بھی شامل ہے۔ تاہم بعد میں ان کی التوا کی درخواست قبول کر لی گئی۔

عمر خالد کی طرف سے پیش سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس بیلا ایم ترویدی کی سربراہی والی بنچ سے درخواست کی کہ وہ طے شدہ سماعت کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیں۔ اس بنچ میں جسٹس پنکج متھل بھی شامل ہیں۔ جسٹس ترویدی نے سینئر وکیل سے کہاکہ ہم کوئی التوا نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: زائرین کو مکہ اور مدینہ میں نکاح پڑھانے کی سہولت

تاہم، سبل اور دیگر سینئر وکلا کے بار بار سمجھانے کے بعد بنچ نے التوا کی درخواست کو قبول کر لیا اور کیسز کے پورے بیچ کی سماعت 24 جنوری کو مقرر کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS