ہندوستان میں مسلم مخالف تشدد دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے :پدما لکشمی

0

ممبئی(پی ٹی آئی ) :ہندنژاد امریکی سپر ماڈل اور مصنفہ پدما لکشمی نے کہا کہ ہندوستان یا کہیں اور ہندوتوا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدیم وسیع زمین پر تمام مذاہب کے لوگوں کو امن سے رہنا چاہیے۔ 51 سالہ پدما لکشمی نے کئی ٹویٹس کرکے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پرمسلم مخالف بیان بازی چل رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندو’ڈر پیدا کرنے‘ اور ’پروپیگنڈے‘ کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔ ہنومان جینتی پر نکالے گئے جلوس کے دوران دہلی کے جہانگیر پوری میں دوکمیونیٹیزکے درمیان تشدد اور کھرگون شہر میں ہونے والے تشدد پر ’دی گارڈین‘ اور ’لاس اینجلس ٹائمز‘ جیسی بین الاقوامی اشاعتوں کی خبروں، مضامین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکشمی نے کہا کہ ’سچی روحانیت‘ میں نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کودیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر بیان بازی دہشت پیدا کرتی ہے اور زہر گھولتی ہے۔ یہ پروپیگنڈہ خطرناک ہے کیونکہ جب آپ کسی کو کم سمجھتے ہیں تو اس کے دماغ میں شامل ہونا آسان ہو جاتا ہے۔ نیویارک میں مقیم ’ٹاپ شیف‘ اداکارہ نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو مل جل کر امن سے رہنا چاہیے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ساتھی ہندو، اس ڈر پیدا کرنے کے جال میں نہ پھنسیں۔ ہندوستان یا کہیں اور ہندوتوا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔سچی روحانیت میں کسی طرح کی نفرت کے بیج بونے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ تمام مذاہب کے لوگوں کو اس قدیم، وسیع زمین پر امن سے رہنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS