جس دن ہو ضمانت پر رہائی کا حکم، اسی دن تمام کارروائیاں مکمل ہو ں

0
www.dnaindia.com

نئی دہلی (ایجنسیاں):سپریم کورٹ نے جمعرات کو واضح کیا کہ ضمانت کی کارروائی اسی دن مکمل ہو جانی چاہئے جس دن عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دیتی ہے۔ ضمانت کے حکم سے متعلق دستاویز بھی اسی دن متعلقہ جیل کو بھیج دیئے جائیں۔ متعلقہ جیل رہائی کے کاغذات اسی دن قیدی کو دے۔ یہ حکم جسٹس ایل ناگیشور راو، جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے دیا ہے۔ یہ احکامات فوجداری مقدمے میں ہونے والی غلطیوں کے ازخود نوٹس کے معاملے میں جاری کیے گئے ہیں۔ سماعت کرنے والی بنچ نے کہا کہ ضمانت دینے سے متعلق قوانین کے تحت، غیر ضمانتی مقدمات میں، عام طور پر پہلی سماعت کے 3 سے7 دنوںکے اندر ضمانت کی درخواست پر عدالت کو ہاں یا نہیں میں فیصلہ لے لینا چاہیے۔ اگر ضمانت کی درخواست اس مدت میں نہیں نمٹا ئی جاتی ہے تو عدالت حکم میں مناسب وجوہات بتائے کہ تاخیر کی کیا وجہ ہے۔
حکم نامے کی کاپی، درخواست ضمانت کا جواب اور پولیس کی اسٹیٹس رپورٹ بھی حکم جاری کرتے وقت موجود ہونی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS