انسٹاگرام پر شروتی کے فالوورز کی تعداد 1.4 کروڑ

    0

    ممبئ: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی حسن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.4کروڑ ہوگئی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اس انتہائی عجیب وقت میں شائقین کے ساتھ مربوط  ہونا واقعی سب سے شاندار تجربہ رہا ہے۔شروتی نے ایک  مزے دار  ویڈیو کے ساتھ لکھا ’’میرے   1.4 کروڑ فالورز والی انسٹاگرام فیملی کو سپر چیزی تھینک یو‘‘۔ انہوں نے کہا میں آپ سب کو پیار کرتی ہوں اور آپ لوگوں نے ہرروزمیرے لئے جو پیار دکھایا ہے اس کے لئے بہت شکرگزار ہوں۔ تاریخ کا یہ کافی عجیب وقت رہا ہے لیکن آپ کے ساتھ منسلک ہونا اوراپنی زندگی شیئرکرنااورآپ کی زندگی دیکھنا شاندارتجربہ رہا ہے‘‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS