شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کر لی، ثانیہ مزا سے ہوا خلع

0
شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کر لی، ثانیہ مزا سے ہوا خلع

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک تمام قیاسوں کے درمیان بالاخر ثانیہ مزا سے خلع لینے کے بعد پاکستانی ٹی وی اسٹار ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے۔ یہ ان کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی بھارت کی عائشہ صدیقی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔ اس پورے معاملے پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کے ایک بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ طلاق شعیب نے نہیں ثانیہ نے دی تھیں۔

والد عمران نے نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ یہ ‘خلع’ تھا۔ ‘خلع’ کے تحت ایک مسلم عورت کو اپنے شوہر کو یکطرفہ طور پر طلاق دینے کا حق حاصل ہے۔

جانکاری کے مطابق، شعیب ملک کی اس شادی سے ان کے گھر والے خوش نہیں تھے، گزشتہ کچھ دن پہلے شعیب ملک کے گھر والے دبئی میں شعیب اور ثانیہ کے درمیان آپسی تعلقات کے درمیان صلح کرانے کی ہر ممکن کوشش کی تھیں جس میں وہ ناکام ہوگئے۔ جس کے بعد ثانیہ نے خود کو شعیب ملک سے علیحدہ رہنے کی بات کہتے ہوئے خلع لے لی ہے۔

ان دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔ اب دونوں کی شادی کے 13 سال بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔ اب شعیب نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے۔ ہفتہ کو شعیب نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے اس کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: حیدرآبادی گیندباز محمد سراج قوالی سے لطف اندوز، ویڈیو وائرل

شعیب اور ثنا کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں بہت پہلے سے سامنے آرہی تھیں۔ شعیب نے حال ہی میں ثنا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی تھی۔ شعیب نے لکھا تھا ’’ہیپی برتھ ڈے دوست! اس کے ساتھ پاکستانی کرکٹر نے ثنا کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ ادھر ثنا نے انسٹاگرام پر اپنا نام بدل کر ثناء شعیب ملک رکھ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS