شیوراج نےمنگل پانڈے کویاد کرتےہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے 1857 کے انقلاب کے ہیرو منگل پانڈے کی سالگرہ پرآج انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
    چوہان نےٹوئٹ میں عظیم انقلابی منگل پانڈے کے نعرہ کا ذکر کرتے ہوئےلکھا ہے کہ "بھائیو! اٹھو،آؤ ،آزادی کی لکشمی کی مقدس عبادت کے لئے ان ظالم دشمنوں پر فوری حملہ کرو۔" اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک دیگرٹوئٹ میں لکھا کہ"ملک کے فخراورعزت کی حفاظت کے لئے برطانوی حکومت کی بندوقوں کے آگے اپنا سینہ پیش کرنے والے،1857 انقلاب کے اگلے قطارمیں رہنے والے منگل پانڈے کی سالگرہ پرانہیں دل کی گہرائیوں سےخراج عقیدت۔"
    وزیرداخلہ ڈاکٹرنروتم مشرانےبھی انقلابی منگل پانڈے کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ریاستی کابینہ کے اراکین اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں نے بھی عظیم انقلابی منگل پانڈے کی سالگرہ کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS