فیملی کے ساتھ ورزش کرتی ہیں شلپا

    0

    ممبئی:بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے کنبہ کے ساتھ ورک آؤٹ کرتی ہیں۔شلپا شیٹی بالی وڈ کی فٹ اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں وہ اپنی ورزش اور فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوںمیں رہتی ہیں۔شلپا شیٹی نے ورک آؤٹ شیڈول کے بارے میں بات کی جسے وہ اور ان کا کنبہ فالو کرتاہے۔ انہوں نے شیئر کیا کی کس طرح وہ اپنے بیٹے کے ساتھ     ورزش کرکے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
    شلپا نے اپنے ورک آؤٹ سیشن کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے چند روز قبل اپنے بیٹے ویان کے ساتھ ایکسرسائز فن شیئر کیا تھا اور مجھ سے ورک آؤٹ کی پوری ویڈیو شیئر کرنے کو کہا گیا تھا۔ میرے پاس پورے ورک آؤٹ کی ویڈیو نہیں ہے، بلکہ میرے مجموعے میں جو کچھ ملا وہ شیئر کر رہی ہوں”۔
    شلپا نے کہا ’’مجھےپورا  یقین ہے کہ  جو کنبہ   ساتھ کھاتا ہے ، دعا کرتا ہے اور ورزش کرتا ہے … وہ ہمیشہ ایک  ساتھ رہتا ہے۔  اکثر میں اور راج جب صبح ورزش کرتے ہیں ، ہمارے ساتھ ويان بھی شامل ہو جاتا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ اگریہ  اس کے لئے  تفریح نہیں ہے تو پھر وہ اس سارے عمل سے لطف اندوز نہیں ہو  پائے گا۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS