شہباز شریف کا ایف آئی اے پر غلط برتاؤ کا الزام

0
globalvillagespace

لاہور: (یو این آئی) پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف نے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پر الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ گذشتہ ماہ اربوں روپیے کے چینی گھپلے کی شنوائی کے دوران حاضر ہوئے تھے تو ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔

شہباز شریف نے ہفتے کے روز یہ الزام عائد کیا۔ ادھر ایف آئی اے نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری طرح بے بنیاد ہے اور شہباز شریف کا رویہ بہت ہی غیر ذمہ دارانہ، غیر سنجیدہ اور معاملے سے بچنے کا رہا ہے اور انہوں نے تفتیشی ایجنسی سے کوئی تعاون نہیں کیا۔

شباز شریف نے ہفتے کے روز سیشن کورٹ میں اپنے بیٹے حمزہ کے ساتھ اپنی ضمانت کی مدت میں توسیع پر شنوائی کے دوران یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ جون میں شنوائی کے لیے آئے تھے تو ان کے ساتھ بد سلوکی کی گئی تھی۔ عدالت نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ان کی ضمانت کی مدت میں دو اگست تک توسیع کرتے ہوئے تفتیش کار افسران کو ہدایت دی کہ تفتیش کے دوران ان کے ساتھ انسانی رویہ اخیتار کیا جانا چاہیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید علی عباس نے تفتیش کار افسران کو ہدایت دی کہ اس معاملے میں تفتیش کے دوران شہباز شریف اور ان کے بیٹے کے ساتھ انسانی حقوق پر عمل درآمد کریں اور پوچھ گچھ کے دوران مناسب برتاؤ کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS