خاتون کی خودکشی کے معاملے میں بی جے پی وارڈ ممبر سریندر کمار اٹوال سمیت 12 افراد کے خلاف معاملہ درج

0
image:kashmir walla

لدھیانہ: (یو این آئی) پنجاب کے شہر لدھیانہ میں تین دن پہلے ایک خاتون کی خودکشی کے حادثے میں ایک بی جے پی رہنما، ایک پولیس انسپیکٹر سمیت 12 افراد کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے آج یہاں بتایا کہ پوجا نے خود کشی سے قبل سوسائیڈ نوٹ میں لکھا تھا کہ اس کے والد کی موت کے بعد 2013 میں ملزموں نے دھوکے سے ان کی جائداد کی رجسٹری اپنے نام کروا لی تھی اور اب ان پر جائداد سے قبضہ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور متاثر کیا جا رہا تھا۔ پوجا نے دو جولائی کو کوئی زہریلی شئی کھا لی تھی جس کے بعد اسے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں بعد میں ان کی موت ہوئی۔ پولیس نے پوجا کے منھ بولے بھائی نودیپ کی شکایت کی تفتیش کے بعد معاملہ درج کیا ہے۔ جن کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ان میں بی جے پی کے رہنما اور وارڈ نمبر 84 سے وارڈ ممبر سریندر کمار اٹوال، ان کا بیٹا جو پنجاب پولیس میں انسپیکٹر ہے بیٹن کمار، ساجن اٹوال، پون اٹوال، جسپال سنگھ، بابی ڈھلّ، گُرچرن سنگھ چنّی ڈھل، رویندر سنگھ، پردیپ کمار، پوجا کی بہنوں کُلاجیندر کور، منجیت کور، رویندر کور اور بہنوئی بلبیر سنگھ مکّر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ابھی تک معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS