شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا:عمران خان

0
youtube

اسلام آباد (ایجنسیاں) : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو برہنہ کرکے اس پر تشدد کیا گیا۔ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز گل امریکا سے نوکری چھوڑ کر پاکستان آتا ہے، عدالت میں ثابت ہوگیا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں نے ایسا کیا کہا جس نے مجھے دہشت گرد بنا دیا گیا، شہباز گل کی ذہنی حالت ایسی تھی کہ وہ بالکل ٹوٹ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ظلم کیا ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے، پنجاب میں دھاندلی کے باوجود ایسا پھینٹا پڑا کہ ان کی ٹانگیں کانپنی شروع ہوگئی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونے چاہیے۔ ہم نے ان چوروں سے پاکستان کو آزاد کرنا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS