’یہ روز نہیں نہاتی ہے‘، اس لیے طلاق، جانیں اس طلاق کی حقیقت

0
Image: News 18

علی گڑھ(ایجنسی):اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو روزانہ نہ نہانے پر تین طلاق دے دی۔ طلاق کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بیوی نے اپنی شادی بچانے کے لیے ویمن پروٹیکشن سیل میں شکایت درج کرائی۔ علی گڑھ وومن پروٹیکشن سیل زوجین سے شادی کی بحال کی مشاورت فراہم کر رہا ہے۔
کونسلر نے بتایا کہ خاتون نے ویمن پروٹیکشن سیل سے کہا کہ وہ اپنی شادی کو محفوظ رکھنا چاہتی ہےاور اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنا چاہتی ہے۔
کونسلر نے مزید کہا کہ کوارسی گاؤں کی خاتون کی شادی تقریبا دو سال قبل چندوس گاؤں کے فرد سے ہوئی تھی اور ان کا ایک سال کا بچہ ہے۔
“مرد نے مشاورت کے دوران بار بار اور مضبوطی سے ہمیں بتایا کہ وہ عورت کے ساتھ تعلقات ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس نے ہمیں ایک درخواست بھی دی کہ اسے اپنی بیوی سے طلاق لینے میں مدد کی جائے، کیونکہ وہ روزانہ نہاتی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS