بھگوان رام اورکرشنا ہندوستان میں مسلمانوں کے آباؤ اجداد ہیں: یوپی کے وزیر

0
Image: OP India

لکھنو(ایجنسی): اترپردیش کے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت آنند سوروپ شکلا نے کہا کہ بھگوان رام،کرشنا اور شیو ہندوستانی مسلمانوں کے آباؤ اجداد ہیں اور انہیں’ہندوستانی سرزمین اور ثقافت‘کے سامنے جھکنا چاہیے۔ شکلانے دعویٰ کیا کہ مودی (وزیر اعظم نریندر مودی) اور یوگی (وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ) حکومتوں نے ملک میں ہندوتوا اورہندوستانی ثقافت کا پرچم بلند کیا ہے تاکہ ایک اسلامی ریاست بنانے کے خیال کو تباہ کیا جاسکے۔
ریاستی حکومت کے ساڑھے چار سالوں کی کامیابیوں کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے شکلا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے آباؤ اجداد بھگوان رام،کرشنا اور شنکر ہیں۔ انہیں خانہ کعبہ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان لوگوں کو ہندوستان کی سرزمین اور ثقافت کے سامنے جھکنا چاہیے۔شکلا نے کہا کہ شام اور افغانستان کے بعد مختلف ممالک کے کچھ لوگ دنیا کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ بھارت میں بھی کچھ لوگوں کی یہی سوچ تھی،لیکن مرکز میں مودی اور یوگی کی حکومت اور ریاست میں ملک میں ہندوتوا اور’ہندوستانی ثقافت‘کا جھنڈا لہرا کر اس سوچ کو برباد کر دیا۔ سنبھل میں حال ہی میں لگائے گئے متنازعہ پوسٹرز کا ذکر کرتے ہوئے شکلا نے’اسلامی دہشت گرد‘کہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS