شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت اعظمی کا انتقال

    0

    بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کی ماں اوراردو کے مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیوہ شوکت اعظمی کا انتقال ہوگیا ہے۔ شوکت اعظمی ایک مشہور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے امراو


    ¿ جان، بازار، ہیر رانجھا جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو دکھایا۔ شوکت اعظمی آخری بارفلم ’ساتھیاں‘ میں (2002) میں نظرآئی تھیں، جس میں انہوں نے بوا (پھوپھی) کا کردارنبھایا تھا۔ حیدرآباد میں پیدا ہوئی شوکت اعظمی ممبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہرکیفی اعظمی کی زندگی پرایک کتاب لکھی تھی، جس کا نام’کیفی اور میں‘ ہے۔ واضح رہے کہ کیفی اعظمی اورشوکت اعظمی بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے رکن تھے۔ دونوں شوہر- بیوی طویل وقت تک بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی ونگ اپٹا سے منسلک رہے ہیں۔

     

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS