ہم بھی اکھلیش کے ساتھ:شردپوار

0
image:theeconomics times

نئی دہلی (ایجنسیاں) : یوپی میں 13 ارکان اسمبلی سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں کے درمیان این سی پی کے سربراہ شردپوار نے کہا کہ ہم بھی اکھلیش کے ساتھ ہیں۔ مہاراشٹر کی سرکار میں شامل این سی پی کے لیڈر نے کہاکہ ہم بھی ریاست میں اکھلیش یادو کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوپی میں سماج وادی پارٹی اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ پوار نے کہاکہ یوپی کے عوام تبدیلی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ریاست میں اب تبدیلی آئے گی۔ سماج وادی پارٹی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کے اعلان کے ساتھ ہی شردپوار نے کہاکہ یوپی کے عوام تبدیلی کی تلاش میں ہیں۔ ہم یقینی طور پر ریاست میں تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی الیکشن سے قبل لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست ہورہی ہے۔ اس کا یوپی کے عوام جواب دیں گے۔ وہیں گوا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے متعلق بھی این سی پی سربراہ نے کہاکہ گوا میں الیکشن کیلئے کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔واضح رہے کہ کانگریس نے بھی گوااسمبلی الیکشن میں ٹی ایم سی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ کرچکی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں دونوں ہی پارٹیوں کی جانب سے واضح بیان سامنے نہیں آیاہے۔ ٹی ایم سی پہلی بار گوا اسمبلی الیکشن میں میدان میں اتر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS