شرد پورا نے فرنویس سےکہا ہوگا ” اپوزیشن اقتدار میں نہیں آئے گی!”: سنجے راؤت

0

ممبئی  (یو این آئی) دیویندر فرنویس اور شرد پوار کے مابین کل ہوئی ملاقات کو لیکر جاری قیاس آرایئوں کے درمیان آج شیو سینا کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے چٹکی لیتے ہوئے طنزیہ طور پرکہا کہ شردپورا نے فرنویس کو یہ بتایا ہوگا کہ اب بی جے پی کی حکومت ریاست میں نہیں آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ دیویندر فرنویس اور شرد پوار کی ملاقات کو سیاسی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔اکثر قایدین کے درمیان اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ کہ ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف دیویندر فرنویس نے او بی سی ریزرویشن کے معاملے پر پریس کانفرنس کرنے کے بعد پیر کو این سی پی کے صدر شرد پوار سے ملاقات کی تھی۔ فرنویس اور پوار کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ دیویندر فڑنویس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا تھا کہ شرد پوار سے ملاقات خیر سگالی کا دورہ ہے۔ لیکن لوگ اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آخر بات چیت میں کیا ہوا تھا۔ آج ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تھا۔
انھوں نے کہ “پوار نے فرنویس کو کہا ہوگا کہ ریاستی حکومت کو اپوزیشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ایسی ملاقاتوں کو سیاسی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ میں نے بھی پوار سے ملاقات کی تھی۔ کچھ دن پہلے ہی وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے بھی ملاقات کی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ ریاست میں اپوزیشن اقتدار میں نہیں آئے گی۔ اس طرح شرد پوار نے فرنویس کو کہا ہوگا! “

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS