شاہ رخ خان ورلڈکپ فائنل میں اپنی فلم کی تشہیر کریں گے

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)دوحہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کو جوائن کرلیا۔ جہاں پوری دنیا لیونل میسی بمقابلہ کائلان ایمباپے کا فائنل دیکھنے کے لیے گھنٹے گن رہی ہے، شاہ رخ خان نے یہ اعلان کر کے ہندوستانی فٹ بال شائقین کا جوش دوگنا کر دیا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹوڈیو میں ہوں گے، ساتھ ہی اپنی آنے والی فلم ’پٹھان ‘کی تشہیر بھی کر رہے ہیں۔ جمعرات کو بالی ووڈ سپر اسٹار نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ وہ وین رونی کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔پروموشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، شاہ رخ خان نے لکھا، ’’فیلڈ پر میسی اور ایمباپے… اسٹوڈیو میں وین رونی اور میں… پٹھان ۔ 18 دسمبر کی شام ہوگی شاندر۔ دیکھئے فیفا ورلڈ کپ فائنل ہمارے ساتھ، جیو سنیما اور اسپورٹس 18 پر لائیو ۔‘‘سدھارتھ آنند کے زیر ہدایت، پٹھان میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم جس میں شاہ رخ خان ایک پکڑے گئے جاسوس کے روپ میں نظر آئیں گے، 25 جنوری کو بڑے پردے پر نمائش کے لیے تیار ہے۔
وین رونی انگلینڈ کے سابق فٹبالر ہیں۔ ویڈیو میں رونی کو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ڈائیلاگ ’موسم بدلنے والا ہے‘ پڑھتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS