مشرقی انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0

جکارتہ :(یو این آئی/ژنہوا) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں بدھ کی صبح آئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موسمیاتی ایجنسی اور اتھارٹی نے آج یہاں بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قبل ازیں موسمیات، آب و ہوا اور جغرافیائی طبیعیات ایجنسی نے 6.2 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی تھی، ایجنسی نے زلزلے کے لیے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:25 پر آیا، اس کا مرکز مالوکو بارات دیا ضلع سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں اور سطح سمندر سے 131 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے جزیرہ تنیمبر ضلع کے ایک قصبے سوملاکو اور ضلع مالوکو بارات دیا میں محسوس کیے گئے۔ ایجنسی کے زلزلہ اور سونامی محکمے کے سربراہ بمبانگ سیٹیو پریتنو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ زلزلہ باندہ سمندر میں زیر آب آنے کی وجہ سے آیا۔ انتہائی ناقابل رسائی علاقوں کے دو اضلاع میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تخفیف ایجنسی کے سینئر حکام نے بتایا کہ ان علاقوں کے مکینوں کوزلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں ہوئے۔
ٹنیمبر جزیرہ ضلع کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور تخفیف ایجنسی کے آپریشن یونٹ کے سربراہ ڈونی بی لائن نے فون پر ژنہوا کو بتایا ’’یہاں زلزلہ کے جھٹکے محسوس نہیں کئے گئے اور نہ ہی کوئی نقصان ہوا‘‘۔ اسی طرح، مالوکو بارات دیا ضلع کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورتخفیف ایجنسی کے آپریشنز یونٹ کے سربراہ یوشوا فلپس نے کہا کہ یہاں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS