کابل ائرپورٹ 48گھنٹوں تک بندر، بھگدڑ میں سات افراد ہلاک

0
imge:feedaddy

کابل : (یو این آئی/اسپوٹنک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افراتفری کی صورتحال اور بھگدڑ کی وجہ سے اتوار کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے سات افغان شہری ہلاک ہوگئے۔ اسکائی نیوز نے برطانیہ کی وزارت دفاع کے حوالے سے پیر کو اس حوالے سے اطلاع دی۔ وزارت نے بتایاکہ”زمینی صورتحال انتہائی مشکل بھرا ہے لیکن ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ صورتحال کو محفوظ طریقے سے سنبھالا جائے۔” 15 اگست کو طالبان کابل میں داخل ہوئے اور امریکی حمایت یافتہ سویلین حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ اقتدار کی تبدیلی کے نتیجے میں ہزاروں افغان شہری طالبان کے جوابی کارروائی کے خوف سے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ، جس کے نتیجے میں کابل ہوائی اڈے کے باہر افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔کابل ایئر پورٹ کو 48 گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ
افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اس کے خوف سے بچ کر ملک سے باہر جانے کے اکلوتے راستے کابل ہوئی اڈے کے اندر بڑی تعداد میں جمع لوگوں کو باہر نکالنے کیلئے 48گھنٹوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے عسکریت پسندوں سے جوابی کارروائی کا اندیشہ ہے۔ یہ افغان ایئرپورٹ کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہوائی اڈے کے باہر سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دریں اثنا افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ سکیورٹی خطرات کی وجہ سے کابل ائیرپورٹ پر سفر سے گریز کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS