سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تیاری میں مریم نواز

0
image:24newshd.tv

نئی دہلی ( ایجنسی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تیاری کرلی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مریم نواز مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ہیں اور نائب صدر (ن) لیگ کا 29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کاامکان ہے، اس کے علاوہ مریم نواز کی طرف سے آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 28 جولائی کو کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت کورونا وباء کی چوتھی لہر کی لپیٹ میں آئیں جب مریم نواز آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بہت مصروف رہیں اورریلیوں میں بھی شریک رہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS