نائیجر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات افراد ہلاک،تین زخمی

0

نیامے : نائیجر کے جنوب مغرب میں واقع گوتھے خطہ میں بارودی سرنگ کی زد میں آجانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع آزاد قومی انتخابی کمیشن (سی ای این آئی) کے قریبی ذرائع نےدی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی میں علاقائی سی ای این آئی مشن کےارکان سوار تھے جو اتوار کو صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے خطے کا سفر کرنے والے تھے۔ دھماکے میں ان میں سے سات کی موت ہوگئی۔
یہ بارودی سرنگ دہشت گردوں نے بچھا رکھی تھی۔ مغربی افریقی ملک کے مغربی حصے میں القاعدہ کے قریبی شدت پسندت تنظیم اسلامی مغرب ، انصار الدین اوردیگر دہشت گرد گروہ برسوں سے شدید حملے کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS