نیپالی مزدوروں کو ویکسین لگانے کے معاملے میں حکومت سے جواب طلب

0

نینی تال: (یواین آئی) اتراکھنڈ میں رہنے والے نیپالی مزدوروں کو کورونا ویکسین لگائے جانے کے معاملے میں دائر مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے حکومت سے تین ہفتوں میں جواب داخل کرنے کے لئےکہا ہے۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت کو بھی فریق بنائے جانے کی ہدایات دی ہیں۔
دہلی یونیورسٹی کے قانون (لاء) کی طالب علم میدھا پانڈے کے خط کااز خود نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ کورونا وبا کے پیش نظر اتراکھنڈ میں رہ رہے نیپالی مزدوروں کو بھی ویکسین لگائی جانی چاہیے۔ ہندوستانی حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق ویکسین لگائے جانے سے قبل رجسٹریشن ضروری ہے اور رجسٹریشن کرانے کے لئے آدھار کارڈ ہونا لازمی ہے جو کہ نیپال مزدوروں کے پاس دستیاب نہیں ہے۔
گزشتہ 5 مئی کو تحریر کئے گئے خط میں دونوں ممالک کے درمیان 13 جولائی 1950 کو ہوئے ہند۔ نیپال دوستی معاہدے اور ہندوستان کے آئین کی دفعہ 226 کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے اس معاملے میں خود نوٹس لینے اور ہندوستان و ریاستی حکومتوں کو اس سلسلے میں ضروری ہدایت دینے کی بات کہی ہے۔
چیف جسٹ آر ایس چوہان و جسٹس آلوک کمار ورما کی دو رکنی بنچ نے ریاست کے چیف سکریٹری اوم پرکاش اور صحت کے چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کرکے تین ہفتوں میں جواب پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کو بھی فریق بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
2
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here