کرناٹک میں 16 تک بندرہیں گے اسکول و کالج

0
news.careers360.com

نئی دہلی (ایجنسیاں) : کرناٹک میں حجاب تنازع کی وجہ سے ریاست کے 11ویں اور 12ویں کے اسکول اور کالج بدھ (16فروری) تک بند رہیں گے۔ کرناٹک حکومت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کلاسیں بند رہیں گی کیونکہ ہائی کورٹ پیر کو حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت جاری رکھے گی۔ یہاں معاملے کو لے کر بڑھتی کشیدگی کے درمیان جمعہ کی شام کو فسادات پر قابو پانے والے پولیس کے دستوں 3 شہروں اڈوپی، چتر درگا اور ڈوڈابلاپورہ میں فلیگ مارچ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS