سپریم کورٹ کا اترپردیش حکومت کو نوٹس

    0

    نئی دہلی:سپریم کورٹ نے اترپردیش کے الہ آباد شہر کا نام بدل کر پریاگ راج کئےجانےسے جڑی عرضی پر پیر کو ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔چیف جسٹس  شرد اروند  بوبڑے،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے الہ آباد ہیریٹیج سوسائٹی کی عرضی کی سماعت کے دوران اترپردیش حکومت کونوٹس جاری کیا۔اس سے پہلے گزشتہ8 جنوری کو جسٹس  اشوک بھوشن نے سماعت سے خود کو الگ کرلیاتھا۔اس کے بعد نئی بینچ کی تشکیل کی گئی تھی۔الہ آباد ہیریٹیج  سوسائٹی نے اس سلسلے میں اترپردیش حکومت کے 2018 کے فیصلہ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج  کیا تھا،جہاں سے راحت نہ ملنے کے بعد اس نے  سپریم کورٹ کا رخ کیاہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS