رنديپ سنگھ سرجےوالا کے والد شمشیرسنگھ سرجےوالاانتقال کرگئے

0

نئی دہلی:سینئر کانگریسی لیڈر اور ہریانہ ریاستی حکومت میں چار  مرتبہ  وزیر رہے شمشیر سنگھ سرجےوالا کا برروز پیر انتقال ہو گیا ۔ راہل گاندھی ایمس میں شمشیر سنگھ سرجے والے کے اہل خانہ سے  ملاقات کی اور ان کے انقتال پر رنج و غم کا اظہار بھی  کیا۔ 88 سال کے تھے ۔ سرجےوالا کانگریس  میڈیا شعبے کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا  کے والد تھے ،ان  کا طویل علالت  کے بعد آج انتقال ہو گیا ۔ سرجےوالا اپنے طویل سیاسی زندگی میں ہریانہ پردیش کانگریس کے صدر اور ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کیتھل کے سابق  رکن  اسمبلی بھی رہے  ہیں ۔ اکھل بھارتیہ کسان کانگریس کے صدر رہے سرجےوالا 1967، 1977، 1982، 1991 میں نروانا اور 2005 میں کیتھل سے ہریانہ اسمبلی کے رکن رہے ۔  اس کے علاوہ انہوں نے 1992 اور 1998 میں لوک سبھا  کا انتخاب جیتا ۔ سرجےوالا  کی آج تین بجے نروانا میں آخری رسومات ادا کی جائیں  گی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS