ایس بی آئی کے ایک ہی بینک اکاؤنٹ کے دو اکاؤنٹ ہولڈر

    0

    مدھ یا پردیش کے بھوپال سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامے آیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ایک شخص نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریر کو بہت سنجیدگی سےلے لیا،جس کی وجہ سےاب وہ مشکل میں ہے۔ یہ معاملہ بھنڈ ضلع کے عالم پور میں واقع ایس بی آئی بینک سے متعلق ہے۔جہاں بینک کی غلطی کی وجہ سے ایک شخص کےبینک اکاؤنٹ سے دوسرا شخص یہ سمجھ کر پیسے نکالتا رہا کہ اس کو وزیر اعظم پیسا بھیج رہے ہیں۔
    دراصل روئی گاؤں میں رہنے والے حکم سنگھ اور رونی گاؤں میں رہنے والے حکم سنگھ نے اعلم پور برانچ میں کھاتہ کھولا۔ بینک ورکر نے پاس بک میں صرف فوٹو الگ الگ لگا کران دونوں کے کھاتے کھول دیے تھے۔ان دونوں کا پتہ اور اکاؤنٹ نمبر ایک ہی دیا گیا تھا۔
    کھاتہ کھولنے کے بعد رورائی کے حکم سنگھ کشواہا روزگار کمانے کے لئے ہریانہ گئے تھے۔ یہاں ، وہ پیسے بچاکر کھاتے میں جمع کرتے رہے، دوسری طرف رونی گاؤں کے حکم سنگھ بینک جاکر پیسے نکالتے رہے۔ یہ سلسلہ پورے 6 مہینے تک چلتا رہا۔حکم سنگھ نے دوسرےحکم سنگھ کے کھاتے سے 6 مہینے میں 89 ہزار روپے نکالے ہیں ۔
    اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب روئی گاؤں کے حکم سنگھ کوزمین خریدنی تھی،جس کے لئے وہ رقم نکالنے کے لئے بینک گیا۔بینک منیجر راجیش سونکر نے انہیں بتایا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کو رقم  واپس مل جائے گی۔ رونی کے رہائشی حکوم سنگھ نے اس لاپرواہی کا الزام بینکروں پر عائد کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS