سعودی عرب کا یوم وطن

0
The Siasat Daily

عبدالمعین عبدالوھاب المدنی

اسلامی ورثے کی مثالی مملکت سعودی عرب کا قومی دن23ستمبر ایسا روشن باب ہے، جسے امت مسلمہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جاتاہے، عرب دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی بنیاد1932؁ء میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن السعود نے رکھی، 87 ہزارمربع میل پر پھیلے ہوئے اس خطے میں جو کہ براعظم ایشیا یورپ اور افریقہ کے سنگم پر واقع ہے، ایک جدید اسلامی اور مثالی مملکت قائم کی گئی، جس کی تعمیر قرآن وسنت سے رہنمائی، ملک کو استحکام خوشحالی تحفظ اور امن وامان کاگہوارہ بناکر پائیدار مسلم معاشرے کے طورپر اقوام عالم میں عزت و وقار سے روشناس کرایاگیا۔ سعودی عرب اقوام عالم میں واحد ایسا ملک ہے ،جس کا دستور قرآن و سنت ہے اور سعودیہ عربیہ کے حکمرانوں کا مقصد نظام اسلام کا قیام اور مسلمانان عالم کے لئے ملی تشخص کا جذبہ ہے، سعودی عرب کے حکمران خادمین حرمین شریفین نے امت مسلمہ کے لئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے، دنیا بھر میں جہاں کبھی امت مسلمہ پر کڑا اور سخت وقت آیا، سعودی حکومت سب سے پہلے وہاں اعانت اور مدد کے لئے پہنچی ہے، بلکہ اگر عادلانہ موازنہ کیاجائے تو امت مسلمہ کے لئے پیش کردہ دیگر اسلامی ممالک کی خدمات سعودی خدمات کا عشر عشیر بھی نہیں ہیں، چاہے فکری ونظریاتی میدان ہو یا معاشی بحران ہر میدان میں سعودیہ عربیہ مسلمانوں کی مدد کے لئے پیش پیش رہاہے، ہم اہل توحید سعودی عرب اور خادمین حرمین شریفین سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں، آل سعود کی حکومت میں توحید کا علم بلند ہوا، خرافات وبدعات کا خاتمہ ہوا، مملکت سعودیہ عربیہ میں حدود اللہ کا نفاذ ہے، جہاں پر قاتل کو قصاص میں قتل کیاجاتاہے اور چور کے ہاتھ کاٹے جاتے ہیں اور اس نظام عدل میں چھوٹے بڑے اور امیر وغریب کی تفریق روا نہیں رکھی جاتی بلکہ شرعی حدود کے نفاذ کا اسلام جس طرح سے مطالبہ کرتاہے اسی طرح سے حدیں قائم کی جاتی ہیں، کسی اور اسلامی ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی، ابتدا سے آج تک مملکت نے جن بنیادوں کو مضبوطی سے تھاما ہے اور جن پر وہ ہمیشہ گامزن رہے ان میں سرفہرست عقیدہ توحید، امربالمعروف نہی عن المنکر وسطیت واعتدال اورسخاوت وفیاضی ہے، یہی وجہ ہے کہ مملکت اور اس کے رعایا کا ظاہر وباطن پاک وصاف ہے انہیں مالی واقتصادی قوت ومضبوطی حاصل ہے اور وہ لوگ مسلمانوں کی قیادت وسیاست اور شناخت کی نمائندگی کررہے ہیں نیز پوری دنیا کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔ ہم آل سعود اور مملکت سعودیہ عربیہ کی عوام کو ان کے یوم وطن پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بارگاہ رب العالمین میں دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگیوں میں برکت عطافرمائے تاکہ یہ خاندان آل سعود حرمین شریفین اور سعودی عوام کی مزید خدمت کرسکیں۔
mmm

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS