سعودی عرب : قومی ہیروز کے خراج تحسین میںنیا ڈاک ٹکٹ جاری

0
image:RRS

ریاض(ایجنسیاں): سعودی عرب میں ڈاک کے سرکاری ادارے SPL نے 3 ریال مالیت کا ایک نیا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور 5 ریال مالیت کا ایک پوسٹل کارڈ جاری کیا ہے۔ ڈاک ٹکٹ کو “شکراً ابطالنا” (ہمارے ہیروز کا شکریہ) کا نام دیا گیا ہے۔ اس یادگار ٹکٹ کے اجرا کا مقصد کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنے والے طبی عملے اور کارکنان میں قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ وہ ہیروز جنہوں نے وبا کے نمودار ہونے کے بعد سے پورے اخلاص اور نمایاں طریقے سے اپنے فرائض انجام دیے۔ ان افراد نے یہ کاوشیں اپنے وطن کی خدمت اور شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد کی صحت و سلامتی کی خاطر کیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی پوسٹ کا ادارہ مختلف مذہبی ، معاشرتی اور ثقافتی مواقع کی مناسبت سے مختلف یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کرتا رہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS