ستگرو جگجیت سنگھ پر ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش، پرکاش پرو کی مناسبت سے بابا گرو نانک کی تعلیمات کو بھی کیا گیا یاد

0

نئی دہلی:دہلی کے سیری فورٹ آڈیٹوریم میں وشو نامداری سنگت کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان’سنگیت سوروپ ستگرو‘ تھا۔
یہ پروگرام ستگرو جگجیت سنگھ جی کی زندگی اور ان کے موسیقی کے سفر پر مبنی تھا۔ پروگرام میں ستگرو جگجیت سنگھ جی کے موسیقی کے سفر پر مشتعمل ایک 
ڈوکیومنٹری فلم بنائی گئی ہے۔ جس کی اس موقع پر نمائش بھی کی گئی۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی استاد امجد علی خان نے شرکت کی۔
اس موقع پر سکھوں کے مذہبی رہنما بابا گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ان کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
استاد امجد علی خان نے کہاکہ ستگرو جگجیت سنگھ جی کے حوالے سے آج ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش ہورہی ہے، یہ ہمارے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS