image:herzindagi.com

ممبئی : (یو این آئی ) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے ہمراہ ورک آؤٹ کیا ہے۔
سارہ علی خان اور جھانوی کپور کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں ورک آؤٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ورک آؤٹ ویڈیو کو سارہ علی خان نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دونوں اداکارائیں ایک ساتھ مل کر ورزش کرتی نظر آ رہی ہیں۔
سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر اپنے ٹرینر نمرتا پروہت کو ٹیگ کرتے ہوئے عنوان لکھا ’’گو ود فلو، لگاتار اور آہستہ، کک ہائی اسکواٹ لو، اس طرح ہمیں گولڈن گلو ملے گا‘‘۔ ویڈیو میں گلوکار جسٹن بیبر کا گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS