سارا علی خان کی بچپن کی تصاویر نے مداحوں کا دل جیتا

    0

    اداکارہ سارا علی خان اپنے بے باک اور پرکشش انداز کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی وہ متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن چکی ہیں۔
    وہ اکثر وبیشتر اپنے انسٹراگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے اپنی کچھ اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں ان کے بچپن کی تصویر نے دھوم مچارکھی ہے اور ان کے مداح بہت خوش ہیں۔
    تصویر میں سارا نے روایتی انداز کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ بہت ہی خوبصورت اور پیاری نظر آرہی ہیں۔
    سارا علی خان کی بچپن کی تصاویر دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ بچپن سے ہی تصویر شوٹ کرانے اور کیمرہ فیس کرنے کی شوقین رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹرا پر اعتراف بھی کیا ہے کہ انہیں سن2000سے ہی اپنے شوٹ کا انتظار رہتا تھا۔
    سارا علی خان اپنی دو فلموں کے ساتھ پردے پر نظر آنے والی ہیں۔ سارا کی آنے والی فلموں میں ’آج کل‘ اور ’قلی نمبر1‘ شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS