سنجے ورما ہوں گے کناڈا میں اگلے ہندوستانی ہائی کمشنر

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) :تجربہ کار سفارت کار سنجے کمار ورما کو منگل کو کناڈا میں ہندوستان کا اگلا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا جبکہ موجودہ وقت میں امریکہ کے شکاگو میں ہندوستان کے قونصل جنرل کے طور پر کام کرنے والے امت کمار کو جنوبی کوریا میں اگلے ہندوستانی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ انڈین فورین سروس (آئی ایف ایس) کے 1988 بیچ کے افسر اور موجودہ وقت میں جاپان میں ہندوستان کے سفیر ورما جلد نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ورما (57) کارگزار ہائی کمشنر انشومن گور کی جگہ لیں گے۔ وزار ت نے بتایا کہ ورما ہانگ کانگ، چین، ویتنام اور ترکی میں واقع ہندوستانی مشن میں بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS