نریندر گری معاملے میں تیسرے ملزم سندیپ کو بھی جیل

0
Image: TV( Bharatvarsh

پریاگ راج:(یواین آئی):اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے میں ملزم سندیپ تیواری کو بھی عدالت نے جمعرات کو 14دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس نے جیل بھیجے گئے بڑے ہنومان مندر کے پجاری آدھیا پرساد تیواری کے بیٹے سندیپ تیواری کو بھی پولیس کی سخت سیکورٹی انتظام میں عدالت کے سامنے پیش کیا۔ پولیس نے عدالت میں ایک پین ڈرائیو اورپانچ موبائل فون بھی پیش کئے ہیں۔ سی جے ایم ہریندر تیواری کو چھ اکتوبر تک کے لئے عدالتی حراست میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے میں گرفتار یوگ گروآنند گری اور بڑے ہنومان مندر کے پجاری آدھیا تیواری سے ایس آئی ٹی نے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کیا تھا۔ایس آئی ٹی نے بدھ کی شام چار بجے دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ سی جے ایم ہریندر تیواری نے ملزمین کو 14دنوں کی عدالت تحویل میں جیل بھیج دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS