روس کے خلاف پابندیاں مقصد حاصل کرنے میں ناکام: سوئٹزرلینڈ

0

زیورخ: (یو این آئی/ اسپوتنک) سوئٹزرلینڈ کے وزیر خزانہ گائے پرملین نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کے حل کے لیے روس پر مغربی ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ “اگر پابندیوں کا مقصد یوکرین میں جنگ کو جلد از جلد ختم کرنا تھا، تو میں یہ بتانا چاہوں گا کہ یہ مقصد ابھی تک حاصل نہیں ہوسکا ہے،” مسٹر پارملین نے اتوار کو بلک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی تاثیر کا انحصار زیادہ تر دیگر سیاسی، سفارتی اور قانونی آلات کے ساتھ ان کے استعمال پر ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ روس کے خلاف پابندیاں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں اور کسی یورپی ملک کے پاس اس مسئلے کا قطعی حل نہیں ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس پر مغربی پابندیوں اور فوجی کارروائیوں کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑا ہے اور دنیا بھر میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS