اسلامی ممالک کے ردعمل کے باعث نوپور شرما کی رکنیت معطل

0

اسلامی ممالک خصوصاً عرب ممالک کی جانب سے آنے والے ردعمل کے باعث بی جے پی نے نوپور شرما کی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دی ہے۔
قطر نے بی جے پی کی جانب سے نوپور شرما کی رکینت معطل کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ نوپور شرما کے متنازع بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور ان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بی جے پی کے ترجمان نوپور شرما اور نوین کمار جندال کی طرف سے پیغمبر اسلام پر دیے گئے متنازع بیان کے خلاف سوشل میڈیا پر احتجاج انڈیا اور پاکستان کے بعد سعودی عرب پہنچا اور جب اس معاملے پر ردعمل بڑھا تو بی جے پی نے اپنے دونوں ترجمانوں کے خلاف کارروائی کی۔ پارٹی نے نوپور شرما کو معطل کر دیا، جبکہ نوین جندال کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے گذشتہ ماہ انڈیا کے مقامی نیوز چینل ٹائمز ناؤ کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران گیانواپی مسجد کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کچھ ایسا کہا جہاں سے یہ سارا معاملہ شروع ہوا تھا۔
ان پر پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام تھا اور اس کے بعد سے ان کے خلاف مسلسل کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا کے ایک صحافی محمد زبیر جو حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی ہے نے نوپور شرما کے بیان کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ان پر پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کے بعد معاملہ زور پکڑنے لگا اور پاکستان اور انڈیا کے سوشل میڈیا پر اس بیان کی شدید مذمت اور مخالفت کی گئی۔
جبکہ اس دوران بی جے پی دہلی کے ترجمان نوین کمار جندال نے بھی اقلیتی برادری کے خلاف ٹویٹ کر کے تنازعے کو مزید بڑھا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS