لوک سبھا انتخابات کے لئے سماجوادی پارٹی نے دوسری لسٹ جاری کی، افضال انصاری غازی پور سے امیدوار

0
سماجوادی پارٹی نے مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کو غازی پور سے امیدوار بنایا۔۔۔۔ فائل
سماجوادی پارٹی نے مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کو غازی پور سے امیدوار بنایا۔۔۔۔ فائل

لکھنؤ / نئی دہلی (ایجنسیاں): سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے کانگریس کیلئے لوک سبھا سیٹوں کا آفر بڑھا دیا ہے۔ اب اکھلیش یادو کی جانب سے کانگریس کو 17 سیٹوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہماری جانب سے آخری پیشکش ہے۔ اگر کانگریس اس پر راضی ہو جاتی ہے تو اکھلیش یادو راہل گاندھی کے ساتھ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں شامل ہوں گے۔

ایس پی کے چیف ترجمان راجندر چودھری نے بتایا کہ ’ہم نے کانگریس کو 17 لوک سبھا سیٹوں کی حتمی پیشکش کی ہے۔ اس پیشکش پر کانگریس کی منظوری کی بنیاد پر رائے بریلی میں نیائے یاترا میں اکھلیش یادو کا شامل ہونا منحصر کرے گا۔ حالانکہ انہوں نے ان سیٹوں کا نام بتانے سے انکار کیا، جن کی پیشکش کانگریس کو کی گئی ہے۔

دریں اثنا آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی نے اتر پردیش میں مزید 11 سیٹوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ فہرست میں ایک نام پر کافی چرچا ہے۔ پارٹی نے مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کو غازی پور سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ اس فہرست کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایس پی اور آر ایل ڈی کے راستے بھی جدا ہو گئے ہیں۔

ایس پی نے جینت چودھری کی پارٹی کو دی گئی مظفر نگر سیٹ کیلئے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دلتوں، قبائلیوں اور اونچی ذات کے غریبوں کے ساتھ خوفناک ناانصافی ہو رہی ہے: راہل گاندھی

ایس پی کے لوک سبھا امیدواروں کی پہلی فہرست 30 جنوری کو سامنے آئی تھی، جس میں 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایس پی نے اب تک یوپی کی 80 لوک سبھا سیٹوں کیلئے 27 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS