ساہتیہ ایوارڈ کا اعلان، اردو میں شافع قدوائی کو دیا جائے گا ایوارڈ

0

نئی دہلی: ساہتیہ اکیڈمی نے ایوارڈ 2019 کا اعلان کر دیا ہے۔ مختلف زبانوں کے طلباء کو ان کی مختلف کتابوں کے لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اردو میں پروفیسر شافع قدوائی کی کتاب’’سوانح سر سید ایک بازدید‘‘پر ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا۔ جب کہ کشمیری زبان کے لئے عبدالا عہد حاجنی کو ان کے افسانوی مجموعہ’’اکھ یاد اکھ قیامت‘‘پر ساہتیہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ جب کہ پنجابی میں کرپال کزک کو افسانوی مجموعہ’’انتھین‘‘پر ساہتیہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ ان کے اعلاوہ ہندی میں نند کشور آچاریہ، انگریزی میں ششی تھرور ،ڈوگری میں اوم شرما،تیلگو میں بندی نارائنا سوامی قل ملا کر 23 زبانوں کے ادباء کو ان کی کتابوں کے لئے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جب کہ نیپالی زبان کے لئے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS