گیان واپی سے متعلق 5 مقدمات میں یوگی کو کلیدی فریق بنانے کا اعلان

0

وارانسی (ایجنسیاں) : گیان واپی مسجد میں مبینہ شرنگارگوری کے باقاعدہ درشن معاملہ کے کلیدی پیروکار وشو ویدک سناتن سنگھ نے گیان واپی مسجد سے متعلق 5 مقدمات کے پاورآف اٹارنی اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپنے اورانہیں کلیدی فریق بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 15 نومبر تک قانونی خانہ پری کر لی جائے گی۔حالانکہ اپنے ابتدائی دور سے سناتن سنگھ سے وابستہ سپریم کورٹ کے وکیل وشنو شنکر جین کے مطابق، یہ محض ایک سیاسی اسٹنٹ ہے۔کیونکہ جس معاملہ میں ریاستی حکومت مدعا علیہ ہے، ریاستی حکومت کا سربراہ خود مدعی کیسے بن سکتا ہے، یہ قانونی طور پر درست نہیں ہوگا۔ شرنگار گوری ریگولر درشن معاملہ کے سلسلے میں جاری سماعت میں ہندو فریق 2گروپ میں تقسیم ہوگیاہے۔ اسی شرنگارگوری ریگولر درشن معاملہ کے ساتھ، وشو ویدک سناتن سنگھ کی طرف سے وارانسی کی مختلف عدالتوں میں 4 اورمقدمات بھی داخل کیے گئے تھے۔اس طرح کل 5مقدمات ہیں جن کی سماعت وارانسی کی مختلف عدالتوں میںجاری ہیں۔ ابھی کسی کا فیصلہ نہیں سنایاگیا ہے ۔
گیان واپی مسجد سے متعلق درج مقدمات
1 – مقدمہ نمبر 350/2021،کلیدی پیروکار – جتیندر سنگھ ’ ویسین‘
2 – مقدمہ نمبر 693/2021 (18/2022) کلیدی فریق – راکھی سنگھ
3 – مقدمہ نمبر 839/2021،پیروکار – صوبے سنگھ یادو وہ سنتوش کمار سنگھ
4 – مقدمہ نمبر 840/2021،پیروکار – ڈاکٹر اکھلیش کمار دوبے
5 – مقدمہ نمبر 712/2022،کلیدی پیروکار- کرن سنگھ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS