سادھو نے لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کی ۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں شرمناک واقعہ

0
image:aninews.in

حیدرآباد: (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک سادھو نے 16 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کی۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ضلع کے نیراڑی گونڈہ منڈل کے موضع راجورا میں پیش آیا۔ موضع کے قریب پہاڑی علاقہ میں پچھلے چند سالوں سے آتما رام مہاراج نامی سادھو رہتا ہے۔ اس مہینہ کی 16 تاریخ کو موضع سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی اس سادھو کے پاس پانی اورپرساد لے کر گئی تھی وہ کافی دیرتک واپس نہیں لوٹی جس پراس کے گھروالے سادھو کے کمرہ کے پاس پہنچے جو مندر کے قریب بتایا گیا ہے۔ کمرے کے دروازہ بند تھا۔کھٹکھٹانے پرسوامی نے دروازہ کھولا تو لڑکی کے گھروالے یہ دیکھ کرحیرت زدہ رہ گئے کہ ان کی بیٹی کمرے میں پڑی ہوئی ہے۔ بعد ازاں پوچھ گچھ پرمعلوم ہوا کہ آتما رام مہاراج نے اس کی عصمت دری کی کوشش ہے۔ اس کے خلاف پولیس سے شکایت کی گئی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS