سدارمیا نے وزیر صحت کو بے وقوف قرار دیا ؟

0
Image: Deccan Herald

بنگلورو،(یو این آئی):کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق وزیراعلی سدارمیا نے جمعرات کو کرناٹک کے سابق اسمبلی اسپیکر رمیش کمار کو جیل بھیجنے کا عزم کرنے والے ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر کو بے وقوف قرار دیا۔
مسٹر سدارمیا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ ایک ایسے شخص کے تکبر کا اظہار ہے جو اقتدار کے نشہ میں ہے۔ وہ جس نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا اور آپریشن لوٹس کے ذریعہ اقتددار حاصل کرنے کے لئے بی جے پی میں شامل ہوگیا۔وہ سوچ رہا ہے کہ اقتدار ابدی ہے۔ یہ ابدی نہیں ہے۔عوام 2023میں بی جے پی کو گھر بھجیں گے۔ اس وقت ہم دیکھیں گے کہ کون جیل بھیجتا ہے اور کون جیل جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی دیگر شخص کو جیل بھیجنا چاہتا ہے تو ا س نے کوئی جرم کیا ہونا چاہئے۔ کیا کوئی کسی بے قصور کو جیل بھیج بھیج سکتا ہے؟ کوئی ایسا نہیں کرسکتا۔ اس لئے وہ (ڈاکٹر سدھاکر) بے وقوف ہیں۔
ریاستی بی جے پی کے صدر نلن کمار کٹیل کی طرف سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو نشہ کا عادی اور ڈرگس کا اسمگلر کہے جانے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر سدارمیا نے کہاکہ وہ ایک جوکر ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپناذہنی توازن کھو دیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر سدھاکر نے بدھ کو کولار ضلع کے جرابنداہلی گاوں میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کانگریسی لیڈر اور سابق اسمبلی اسپیکر رمیش کمار اور دیگر کو سیاسی فائدہ کے لئے کولار۔ چکلبلاپور ڈی سی سی بینک کا غلط استعمال کرنے کے معاملہ میں یل بھیجنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS