Image:zeenews.india.com

ملزم کے گھر سے 62کارتوس برآمد کرنے کا این آئی اے کا دعویٰ
ممبئی (ایجنسیاں) : انٹیلیا کیس میں گرفتار ممبئی پولیس کے اے پی آئی سچن وازے کو لے کر جمعرات کو این آئی اے کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران این آئی اے نے عدالت میں کئی دعوے کئے۔ قومی جانچ ایجنسی نے بتایا کہ وازے کے گھر سے 62 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ تاہم یہ تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ کارتوس کا کیا کرنے والا تھا۔ عدالت نے سچن وازے کو 3اپریل تک کیلئے حراست میں بھیج دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران وازے نے کہاکہ وہ سیاست کا شکار ہیں اور اسے اس کیس میں بلی کا بکرا بنایا جارہاہے۔ وازے نے کہاکہ میں نے اس معاملے میں جرم قبول نہیں کیاہے۔ میں نے 12دن تک اس کیس کی تحقیقات کی اور پھر کچھ تبدیلی ہوئی اور مجھے این آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ سماعت کے دوران این آئی اے نے مزید 15 دنوں کیلئے سچن وازے کی حراست مانگی تھی۔ عدالت میں سماعت کے دوران این آئی اے نے کہاکہ وازے پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہا ہے۔ این آئی اے نے بتایاکہ سچن وازے کی ضرورت ڈی این اے میچ، بلڈ سمپل اور سی سی ٹی وی سمیت کئی ثبوتوں کو جمع کرنے کیلئے ہے۔ اس لیے وہ ابھی وازے کی مزید حراست چاہتے ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں ملی مایوسی کے بعد ممبئی کے سابق کمشنر آف پولیس پرم بیر سنگھ نے جمعرات کے روزبامبے ہائی کورٹ میں ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے ذریعہ ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سے تحقیقات کرائی جائے۔ اپنی درخواست میں، سنگھ نے، جوکہ 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور انہیں ممبئی پولیس چیف کی حیثیت سے ہٹاکر ہوم گارڈز کے کمانڈنٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے ۔پرم بیر سنگھ نے گزشتہ ہفتے کو ایک لیٹر ’لیٹر بم‘ بھجوایا تھا، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیرانل دیشمکھ نے مبینہ طور پر ایک معطل معاون پولیس انسپکٹر سچن وازے سے ہرماہ 100کروڑ روپے ماہ وصولی کیلئے کہاہے۔ وہیں مہاراشٹر کے وزیرداخلہ انل دیشمکھ نے جمعرات کو کہا کہ وہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیرسنگھ کے ذریعہ ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات میں تعاون کرنے کیلئے تیارہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS