آر ڈی آئی ایف کا ترکی میں اسپوتنک وی ویکسین تیار کرنے کا معاہدہ

0

ماسکو: رشین ڈائرکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے ترکی میں اسپوتنک وی کووڈ 19ویکیسین تیار کرنے کیلئے ترکی کی ایک سرکردہ فارما سیوٹیکلز ڈیولپر کے ساتھ معاہدہ  کے ساتھ  ویکسین بنانے کی تکنیک کا تبادلہ شروع کردیا ہے۔
آر ڈی آئی ایف نے یہ اطلاع  خبررساں ایجنسی اسپوتنک کو دی ۔
آر ڈی آئی ایف نے ہفتہ کے روز کہا ’’آر ڈی آئی ایف نے ترکی میں اسپوتنک  وی ویکسین کی تیاری کے لئے اپنی ایک بڑی دوا ساز کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور ویکسین تیار کرنے والی ٹکنالوجی کی منتقلی کا عمل شروع کردیا ہے۔ بیرون ملک منڈیوں میں اسپوتنک وی ویکسین کو فروغ دینے کے لئے کمپنی کے ساتھ بات چیت میں آر ڈی آئی ایف کی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے‘‘۔
آر ڈی آئی ایف کے مطابق ترکی میں اسپوتنک وی  ویکسین کی ممکنہ پیداواری حجم ہر سال لاکھوں خوراکیں ہوں گی اور مستقبل میں اس کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے بات چیت بھی جاری ہے۔
آر ڈی آئی ایف نے کہا کہ یہ ویکسین ترکی اور دیگر ممالک کی مقامی مارکیٹ میں فراہم کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS