ماسکو: (یو این آئی/ اسپوتنک) روس کی وزارت خارجہ کے یورپی محکمہ کے پہلے ڈائریکٹر الیکسی پیرامونوف نے سپوتنک کو بتایا ہے کہ روس فرانس کے ساتھ وزرائے خارجہ کی سطح پر بات چیت کے خلاف نہیں ہے، لیکن پیرس سمجھتا ہے کہ یورپ میں سکیورٹی نظام کو تیار کرنا ماسکو کے بغیر ممکن نہیں ۔ مسٹر پرامونوف نے کہا کہ پیرس پہلے ہی محسوس کرچکا ہے کہ یورپی سکیورٹی ارکیٹیکچرمیں نئی حقیقت کو اپنانا روس کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
سفارت کار نے کہا کہ روس کبھی بھی دونوں ممالک کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات کے خلاف نہیں رہا ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS